اسلام آباد: اوگرا حکام نے پیٹرولیم منصوعات کی قمیتوں میں مزید 4 روپے 42 پیسے اضافہ کردیا ۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 20 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھاٹی کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت میں 4 روپے 42 پسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔
اوگرا حکام کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے . قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔