پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

کرائے
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے انٹر سٹی کرایوں میں 1000 روپے سے 2500روپے تک ہوشربا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز نے شہر سے شہر سفر کے کرائے بڑھا دئیے۔  لاہور سے کراچی کا کرایہ 8 ہزار 600 سے 12 ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ لاہورسے اسلام آباد کرایہ 3000 سے بڑھا کر 4000 روپے کیا گیا ہے۔

اسی طرح ٹرانسپورٹرز نے  لاہور سے پشاور کا کرایہ 3500 سے بڑھا کر 4600 کر دیاگیا جبکہ لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1550 سے بڑھا کر 2550 روپے کردیا گیا۔لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ بھی 1350 سے 2350 کیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے  لاہور سے کراچی کا کرایہ 8600 سے بڑھا کر12000 روپے کر دیا، لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 4250 سے بڑھا کر 5300 روپے جبکہ لاہور سے مری کا کرایہ 3300 روپے سے بڑھا کر 4500 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ٹرانسپورٹرز نے  لاہور سے ملتان کا کرایہ 2800 سے 3700 روپے کر دیا ۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں سرکاری سطح پر تاحال اضافہ نہیں کیا گیا، تاہم ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے ساتھ نئی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔

Related Posts