مالی بحران ، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے مدد مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

PFF requests FIFA for financial support amid coronavirus

کراچی: پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے کورونا وائرس کے باعث مالی بحران کی وجہ سے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی مدد کے لئے فیفا سے مالی تعاون کی درخواست کی ہے۔

پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین حمزہ خان نے آج کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پی ایف ایف مالی طور پر مشکلات سے دوچار ہے۔

یہاں تک کہ پی ایف ایف کے انتخابات کے انعقاد کے لئے این سی کو بہت محدود فنڈ ملا ہے ۔

اس سلسلے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے مالی بحران میں ہم کسی اور چیز میں حصہ لینے کے بارے میں کیسے سوچ سکتے ہیں۔

حمزہ خان نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑی ، کوچز اور ریفریز کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فیڈریشن نے فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن سے پہلے ہی مالی تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت خیبر پختونخواہ اور سندھ میں راشن بیگز کی تقسیم جاری

این سی کے چیئرمین نے کہا کہ اگر فیفا اس مقصد کے لئے ہمیں خصوصی فنڈ دیتا ہے تو ہم یقینی طور پر ضرورت مندوں کی مدد کویقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ این سی فیفا کی پارٹنر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ آگاہی پروگرام شروع کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔

Related Posts