صباقمر کی متنازع لباس میں تصاویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

ویلنٹائن ڈے پر صبا قمر کیا کرنے جارہی ہیں؟ مداحوں سے شیئر کردیا
ویلنٹائن ڈے پر صبا قمر کیا کرنے جارہی ہیں؟ مداحوں سے شیئر کردیا

کراچی: اداکارہ صبا قمر کو متنازع فوٹو شوٹ کروانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

معروف اداکارہ صبا قمر منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں اور اکثر و بیش تر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں بلال سعید کے گانے کی شوٹ کے دوران مسجد میں رقص کے مناظر سے متعلق تنازعے نے اْن کے لئے مسائل پیدا کردیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)

جس پر انہوں نے صارفین کے اصرار کے باوجود معافی نہیں مانگی۔مسجد کی بے حرمتی کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ اب انہوں نے متنازع فوٹو شوٹ کروا کر ”آ بیل مجھے مار“ کی ضرب المثل یاد کروادی۔

حال ہی میں اْن کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اس پر تندوتیز تبصرے کیے ہیں اور کئی صارفین نے طنزیہ انداز بھی اختیار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)

سوشل میڈیا کی ایک صارف مہک خان نے طنزیہ انداز کے ساتھ کہا کہ میں شرط لگاتی ہوں کہ اس طرح کے فوٹو شوٹ کروانے پر ان کی فیملی فخر محسوس کر رہی ہوگی۔کاشی نامی صارف نے لکھا کہ حیاء کیا ہے اگر ان کو پتا ہوتا تو یہ بے حیاء نہ ہوتی۔

ایک صارف نے صبا قمر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب تو لڑکیوں نے دوپٹہ لینا چھوڑ دیا ہے لیکن جو لڑکیاں دوپٹہ لیتی ہیں انہیں یہ لوگ دقیانوسی یا بوڑھی رو کہتے ہیں۔زسیبا سیراج نے کہا کہ مجھے صبا قمر کی تصویر دیکھ کر بہت مایوسی ہو رہی ہے۔ انہیں اس طرح بے حیائی پھیلانی کی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

Related Posts