ٹورنٹو، پی آئی اے کی پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے غائب

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے
(فوٹو: آن لائن)

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کینیڈا پہنچی۔ بعد ازاں ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات فضائی میزبان فلائٹ اسٹیورڈ وقار پراسرار طور پر ہوٹل سے غائب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ وقار احمد جدون پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے  781 سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچا اور قومی ائیر لائن کے دیگر عملے کے ہمراہ ہوٹل میں رہائش پذیر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ‏

کراچی کی 3امام بارگاہوں اور مساجد پر حملوں کا خطرہ

جب پی آئی اے کے عملے نے واپسی کیلئے اڑان بھرنا چاہی تو پتہ چلا کہ فضائی میزبان وقار احمد جدون ہوٹل سے غائب ہوچکے ہیں جنہیں 23 جنوری کو ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پرواز پر بھی خدمات سرانجام دینا تھیں۔

ائیر لائن ہیڈ آفس حکام کو وقار احمد کے غائب ہونے کی خبر دے دی گئی۔ پی آئی اے حکام نے وقار جدون کی گمشدگی کے متعلق مقامی حکام کو بھی مطلع کردیا۔ نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کا دعویٰ ہے کہ فضائی میزبان امیگریشن حاصل کرنے کیلئےغائب ہوا۔

قبل ازیں پی آئی اے کے فضائی عملے کے اراکین ٹورنٹو پہنچ کر امیگریشن کی غرض سے ہوٹل سے غائب ہوئے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وقار جدون کے واجبات ضبط کیے اجئیں گے، ملازمت سے بھی برخاست کیا جائے گا۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ 

Related Posts