کراچی:قومی ایئرلائن کی نئی انتظامیہ کے اقدامات کے باعث پی آئی اے کے خسارے میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔پی آئی اے ہیڈ آفس میں گزشتہ روز پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نئی انتظامیہ کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کا 2019 کے پہلے 6ماہ میں آپریشنل خسارہ 17سے کم ہو کر 7ارب رہ گیاہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
پی آئی اے کے ریونیو میں 44 فی صد اضافہ ہوا، پی آئی اے کے خسارے میں 59 فی صد کی کمی ہوئی، کارگو اور بیگج کی مد میں بھی قابل ستائش اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں :پی آئی اے کے سابق سی ای او ارشد ملک کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








