اسلام آباد: چھٹی مانگنے پر پاکستان ایئرلائن کی مینجمنٹ نے ایئرہوسٹس کو نوکری سے فارغ کردیا، دو معذور بھائیوں کی واحد کفیل خاتون دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، چیئرمین، وفاقی وزرا نے بھی داد رسی نہ کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی پی آئی اے کی سابق ایئرہوسٹس شاہدہ ناز نے بتایا کہ چھٹی مانگنے پر پاکستان ایئر لائن کی انتظامیہ نے مجھے نوکری سے نکال دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری درخواست پر مجھے دوبارہ کنٹریکٹ پر بحال کرلیا گیا تاہم اگلی حکومت آنے پر میرا کنٹریکٹ رینیو کرنے سے انکار کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے ارشد ملک سمیت پی آئی اے کے تمام چیئرمینوں سے التجا کی، ہاتھ جوڑکر منتیں کیں کہ مجھے نوکری پر بحال کردیاجائے کیونکہ میں دو معذور بھائیوں کی واحد کفیل ہوں۔
شاہدہ ناز کا کہنا تھا کہ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے بھی ملی اور مدد کرنے کی اپیل کی لیکن کسی نے میری بات نہیں سنی، شاہدہ ناز نے بتایا کہ میں نے این جی اوز، حکومت سمیت تمام اداروں پر دستک دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








