پی آئی اے کی پروازوں کودوسرے روز بھی کابل جانے کی اجازت نہ مل سکی

تازہ ترین

تازہ ترین

PIA DECIDES TO RESUME FLIGHT OPERATION TO KABUL

کراچی:افغانستان سے مقامی باشندوں اور غیر ملکیوں کے انخلا کے عمل میں غیر معمولی تیزی کے باوجود پی آئی اے کی پروازوں کومنگل کے روز بھی کابل جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مختلف ممالک کی درخواست پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے اعلان کردہ فلائٹ آپریشن معطل رہا۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ ایچ اے خان کے مطابق منگل کو بھی پاکستان کی قومی ایئر لائن کا کابل کے لیے کوئی شیڈول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے 5 خصوصی پروازیں کابل سے پاکستانی اور غیرملکی باشندوں کو اسلام آباد لاچکی ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کیلئے سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کو آپریشن کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں یوکرین کا طیارہ اغواء، ایران کی طرف رخ موڑنے کا انکشاف

دوسری طرف امریکا سمیت لگ بھگ 10 ملکوں کی ایئر فورس کے طیارے افغانستان سے انخلا کا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts