قومی ایئرلائن نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی ایئرلائن نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا
قومی ایئرلائن نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا

کراچی:قومی ایئرلائن نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا۔اس ضمن میں پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے9501کراچی سے دمشق کے لئے روانہ ہوگئی۔

قومی ایئر لائن کی پرواز میں وفاقی وزیرغلام سرور خان،سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک اور سیریا کے سفیر بھی روانہ ہوئے، پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے کے ذریعے300سے زائد مسافر دمشق کیلئے روانہ ہوئے۔

دمشق ایئر پورٹ آمد پر پی آئی اے طیارے کو واٹر کینن سیلوٹ دیا گیا، پی آئی اے 12پروازیں نجف،2بغداد اور4دمشق کیلئے آپریٹ کریگی

قومی ایئر لائن کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی آپریشن24ستمبر تک جاری رہے گا، پروازیں کراچی،لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔

ایئرمارشل ارشد ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اہم مذہبی مواقعوں پر پی آئی اے نے زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا ہے، قومی ایئرلائن زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:فضائی بیڑے میں اضافہ، پی آئی اے کا لیز پر حاصل کیا گیا ائیر بس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

Related Posts