کراچی: پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے ژوب کے لئے ہفتہ وار دو پرواز وں کا آغاز کر دیا گیا،پہلی پرواز منگل کی صبح کراچی سے ژوب کے لئے بھیجی گئی۔
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر پرواز کی روانگی سے قبل ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ مسافروں کو ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے فیصل کھرل، پی آئی اے کی ائیرپورٹ منیجر اولمپئن احمد عالم اور پی آئی اے کے سینئر افسران نے رخصت کیا۔
ژوب پرواز کے آغاز پر مسافروں نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک اور ایئر لائن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ مسافروں کو بہترین سروس فراہم کی جائیں۔
پرواز کے آغاز سے ژوب اور کراچی کے شہر یو ں اور کاروباری برادر ی کا درینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ سی ای ا و پی آئی اے نے کہاکہ پی آئی اے کراچی، ژوب، کراچی کے لئے ہر منگل اور جمعہ کو فلائٹ آپریٹ کرے گی۔