قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز میں شہری کی میت رکھنا بھول گئی، جس کی وجہ سے اسکردو میں میت کے منتظر لواحقین کو پریشانی کا شکار ہونا پڑا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز سے اسکردو پہنچنے والے لواحقین اور وہاں منتظر رشتہ دار میت نہ پہنچنے پر پہلے بڑے پریشان ہوئے، معلوم کرنے پر پتا چلا کہ پی آئی اے انتظامیہ ہاتھ کر گئی ہے، جس پر لواحقین نے ایئر پورٹ پر شدید احتجاج کیا۔
مرحوم بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے 6 سال کے بیٹے کی میت اسکردو لانے کیلئے پی آئی اے کارگو بک کیا تھا، پرواز سے اسکردو ایئر پورٹ پہنچے تو بچے کی میت اس میں نہیں تھی۔
اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل صبح پہلی فلائٹ سے بچے کی میت اسکردو پہنچ جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








