پی آئی اے کی پرواز یوکرین میں پھنسے طلباء کی وطن واپسی کیلئےروانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے کی پروا زیوکرین میں پھنسے طلباء کی وطن واپسی کیلئےروانہ
پی آئی اے کی پروا زیوکرین میں پھنسے طلباء کی وطن واپسی کیلئےروانہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان وارسا میں پھنسے ہوئے طلباء کو عارضی طور پر وطن واپس لانے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا ایک چارٹرڈ طیارہ پولینڈ بھیج رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے وارسا میں لینڈ کرے گا اور یوکرین پر روس کے حملے سے بے گھر ہونے والے 300 کے قریب پاکستانیوں کو واپس گھر لائے گا۔

 24 فروری کو جب بحران شروع ہواتو یوکرین میں تقریبا7000 کے قریب پاکستانی تھے، جن میں سے زیادہ تر پاکستانی سفارت خانے کے مشورے پر پہلے ہی ملک چھوڑ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین میں جنگی حالات، بارڈر پر فوجی جوڑے نے شادی کرلی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے کہا کہ یوکرین میں پھنسے ہوئے طلباء اور خاندانوں کو نکالنے کیلئے مزید پروازیں چلائی جائیں گی۔

اس سے قبل 24 فروری کو ریسکیو مہم نے پولینڈ،رومانیہ اور ہنگری سے 5000پاکستانیوں کو نکالا تھا۔

Related Posts