پی آئی اے کے خریدار کون ہیں؟ حکومتی شرائط پر اتفاق کیوں نہ ہوسکا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے
(فوٹو: آن لائن)

پی آئی اے کے خریداروں کے نام سامنے آگئے جبکہ حکومتی شرائط پر بعض مسائل کے باعث اتفاق نہیں ہوسکا۔خریداری کی خواہش مند کمپنیوں نے حکومت کی بڑی شرائط کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بولی دہندگان قومی ائیر لائن میں 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری، فلیٹ سائز میں اضافے اور مخصوص روٹس پر فلائٹس جاری رکھنے کیلئے تیار نہیں۔ فروخت کی پوری رقم حکومت کو دینے کی بھی مخالفت کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ خریداروں نے فروخت کی رقم دوبارہ ائیرلائن میں سرمایہ کاری کیلئے رکھنے کی تجویز دے دی۔ قومی ائیر لائن کے ملازمین کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ گئے۔ بڈرز ان ملازمین کو نئے اپوائنٹ منٹ لیٹرز جاری کرنا چاہتے ہیں جنہیں نوکری پر رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دیگرملازمین کو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی بھیجنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ حکومت نے 6بڈرز کو شارٹ لسٹ کیا ہے جو مجوزہ شیئر ہولڈرز ایگریمنٹ اور سیل پرچیز ایگریمنٹ پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ بڈرز میں فلائی جناح، ائیر بلیو، عارف حبیب کارپوریشن، بلیو ورلڈ سٹی، پاک ایتھانول کنسورشیم اور وائی بی ہولڈنگز کنسورشیم شالم ہیں۔

اسی طرح دو پری کوالیفائیڈ پارٹیوں کی جانب سے بولی کی پوری رقم خود رکھنے یا حکومت کو دینے کی بجائے پی آئی اے میں سرمایہ کاری کی تجویز دی جارہی ہے۔ ایک مقامی ائیر لائن نے پی آئی اے کے 100 فیصد حصص میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ حکومت کچھ رقم اپنے پاس اور کچھ سرمایہ کاری میں لگانے کیلئے آمادہ ہے۔

Related Posts