پی آئی اے کا نااہل افسران کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، فلائٹ سروس کا اعلیٰ افسر برطرف

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے کا نااہل افسران کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، فلائٹ سروس کا اعلیٰ افسر برطرف
پی آئی اے کا نااہل افسران کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، فلائٹ سروس کا اعلیٰ افسر برطرف

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے جعلی اسناد رکھ کر سفارش یا سیاسی اثر رسوخ کی بناء پر بھرتی ہونے والے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے جس کا پہلا اقدام فلائٹ سروس کے  اعلیٰ افسر کو برطرف کرکے اٹھایا گیا۔

ائیر لائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کو کسی صورت ملازمت پر برقرار نہیں رکھ سکتے۔ نااہل ملازمین کو برطرف کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس حوالے سے جب پی آئی اے انتظامیہ نے خالد محمود جدون سے تفتیش کی تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر انتظامیہ نے ان کے خلاف نااہلی کا جرم ثابت ہونے کے بعد کارروائی کی۔

پی آئی اے کے شعبۂ فلائٹ سروس میں اسسٹنٹ منیجر کے طور پر تعینات خالد محمود جدون کی گریجویشن کی سند جعلی نکلنے پر انتظامیہ نے انہیں ملازمت سے فارغ کردیا۔

دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ یورپی یونین اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی طرف سے فلائٹ آپریشنز پر عائد پابندیوں پر حرکت میں آچکی ہے۔ پی آئی اے نے سول ایوی ایشن سے 150 نااہل پائلٹس کے نام طلب کیے۔

انتظامیہ کے مطابق  تمام جعلی اسناد رکھنے والے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا جائے گا اور جتنی جلدی ممکن ہو نااہل ملازمین سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے گا تاکہ قومی ائیر لائن کی حیثیت بحال ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پر پابندیوں کے باعث داؤ پر لگی ملکی ساکھ 

Related Posts