پی آئی اے کی لاہور سے اسکردو کیلئے براہِ راست پروازیں 6 اپریل سے شروع ہوں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے کی 13پروازوں نے مہنگے ترین ٹکٹ پر3600سے زائدمسافربرطانیہ پہنچادئیے
پی آئی اے کی 13پروازوں نے مہنگے ترین ٹکٹ پر3600سے زائدمسافربرطانیہ پہنچادئیے

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے اسکردو کیلئے براہِ راست پروازیں 6 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور سے اسکردو کیلئے 6 اپریل کو روانہ ہوگی جبکہ اسی روٹ پر ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسکردو کیلئے مسافروں سے یکطرفہ کرایہ ساڑھے 7 ہزار روپے مقرر ہے جبکہ خصوصی پروازوں کیلئے ائیربس 320 استعمال کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے 17 برس کے طویل عرصے کے بعد سوات کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کی جانب سے 7 روز قبل جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 17 سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز 26 مارچ کو لاہور سے اسلام آباد اور پھر سوات کے لیے روانہ ہوگی  جبکہ دوسری پرواز 29 مارچ کو سیدوشریف کے ایئرپورٹ پر اترے گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا 17 سال بعد سوات کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

Related Posts