مسلمانوں کا قبلۂ اول اور ارضِ فلسطین اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی قبضے میں ہے اور ہر سال رمضان المبارک کے موقعے پر مظلوم فلسطینی مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں۔
![]()
رواں ماہ جب وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر تھے تو اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا اور مسجدِ اقصیٰ میں نماز پڑھنے والوں کو نشانہ بنایا۔
![A Palestinian man argues with an Israeli border policeman by the entrance to Jerusalem's Old City [Ronen Zvulun/Reuters]](https://www.aljazeera.com/wp-content/uploads/2021/05/2021-05-09T205034Z_98401384_RC2KCN9KR9QI_RTRMADP_3_ISRAEL-PALESTINIANS-JERUSALEM.jpg?resize=770%2C513)
فلسطینی قوم بڑی بہادر ہے۔ زیرِ نظر تصویر میں ایک حریت پسند فلسطینی کو اسرائیلی فورسز کے سپاہی سے جارحانہ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آج سے 2 روز قبل 9 مئی کے روز اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے قدیم شہر میں پٹرولنگ کی جس کے بعد اشتعال انگیزی کا واقعہ پیش آیا۔

شیخ جراح کے علاقے میں مظلوم فلسطینی عوام اپنے پیاروں کو اسرائیلی فورسز سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے۔

اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں کو مظاہرے سے روکنے کیلئے واٹر کینن، اسٹن گرینیڈز اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔

شیخ جراح کے علاقے میں مظلوم فلسطینی اکٹھے ہوئے اور یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے خلاف اجتماعی دعا کی گئی۔

فورسز کے جبر و تشدد کے خلاف فلسطینیوں نے بھرپور مظاہرے کیے اور بینرز ہاتھوں میں اٹھائے مقبوضہ فلسطین کی گلیوں اور شاہراہوں پر گھومتے رہے۔

فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ 8 بچوں سمیت 22 فلسطینیوں کی شہادتوں کی تصدیق ہوئی۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ فلسطینی قوم ہار نہیں مانتی۔ اسرائیلی فورسز پر مظاہرین نے پتھر اور بوتلیں پھینک کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








