ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جدہ میں افتتاح پذیر ہو گیا ہے، جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور فنکاروں نے ریڈ کارپٹ کی رونق میں اضافہ کرتے ہوئے مختلف پوز دئیے اور تصاویر کھنچوائیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی فیسٹیول میں شریک پاکستانی فنکاروں میں عتیقہ اوڈھو، توثیق حیدر اور فلم ساز و اداکار شہزاد نواز شامل تھے۔جدہ میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے سعودی وزیرِ ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا کہ فلم فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نمایاں کوششوں اور بھرپور حمایت کا نتیجہ ہے۔
سعودی وزیرِ ثقافت نے مزید کہا کہ یہ فیسٹیول معاشی ترقی کو فروغ دینے اور سعودی مملکت کی حیثیت کو ایک اہم فلمی مقام کے طور پر مستحکم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (RSIFF) مشرقِ وسطیٰ کے اہم ترین اور تیزی سے ترقی کرنے والے فلم فیسٹیولز میں سے ایک ہے اور پاکستانی سینما کے لیے ایک بڑی عالمی پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے۔
معروف “ریڈ سی: مقابلہ” کیٹیگری میں عرب دنیا، ایشیا اور افریقہ کی 16 فلمیں اعلیٰ اعزاز یُسر ایوارڈ کیلئے کوشاں ہیں جس میں کہانی پر مبنی، اینیمیشن اور دستاویزی فلمیں شامل ہیں۔
فیسٹیول کا آغاز فلم “جائنٹ” سے ہوا، جو برطانوی-یمنی باکسنگ چیمپئن پرنس نسیم ’ناز‘ حامد کی بایوپک ہے، اور جس میں امیر المصری اور پیئرس بروسنن نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی متعدد شوبز شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں صبا مبارک، زینا مکی، ڈکوٹا جانسن، جیسیکا البا اور ایشوریا رائے کے نام شامل ہیں۔
صبا مبارک نے سیاہ لباس کے ساتھ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔

زینا مکی نے بھی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں اپنی جاذبِ نظر شرکت یقینی بنائی، جبکہ اس فنکارہ نے خوبصورت سیاہ لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

ڈکوٹا جانسن کو بھی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں سیاہ لباس کے ساتھ جلوہ گر ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

جیسیکا البا نے بھی سیاہ لباس اور خوبصورت وضع قطع کے ساتھ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں اپنے جلوے بکھیر دئیے۔

ہنا الزاہد نے دیگر متعدد شخصیات کے برعکس سفید لباس اور کسی قدر سادگی کے ساتھ تقریب میں اپنی شرکت یقینی بنائی۔

کوین لطیفہ نے ریڈ سی فلم فیسٹیول کے موقعے پر فیروزی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا تھا۔


یہاں یہ ذکر دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ ہر سال ریڈ سی کا عالمی فلم میلہ دنیا بھر کے فلمی ستاروں اور فلمی دنیا کی دیگر معروف شخصیات کو شرکت کی دعوت دیتا اور انہیں اعزازات سے نوازتا ہے۔ رواں برس بھی اس فلم فیسٹیول میں دنیا بھر کے فلمی ستارے جلوہ گر ہورہے ہیں جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








