روزنامہ وحد کے بانی، سینئر صحافی پیر سیّد سفید شاہ ہمدرد علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں، حکومت نے پیر سفید شاہ ہمدرد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغۂ امتیاز اور تمغۂ حسنِ کارکردگی سے نوازا تھا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی ابتدا سے ہی مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج پیر سیّد سفید شاہ ہمدرد کا انتقال گزشتہ روز شدید علالت کے باعث ہوا جن کی نمازِ جنازہ آج وحدت ہاؤس، ورسک روڈ پشاور میں ادا ہوگی۔
آج 11 بجے پشاور میں ہونے والی نمازِ جنازہ میں ملک کے ممتاز صحافی، دانشور اور سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوں گی۔ سیّد سفید شاہ بزرگ ترین قومی صحافیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
پیر سیّد سفید شاہ ہمدرد کی صحافت کم و بیش 60 سال سے جاری و ساری تھی، انہوں نے پشتو صحافت کی بنیاد رکھی اور 70ء کی دہائی میں روزنامہ واحدت جاری کیا جو پشتو زبان کا مقامی اخبار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیرِ دفاع چوہدری احمد مختار انتقال کر گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








