کراچی ایئرپورٹ کی قسمت بدلنے کا منصوبہ تیار، حکومت نے خطیر رقم مختص کردی، تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ کی عمارت
کراچی ایئرپورٹ، فائل فوٹو

کراچی ایئرپورٹ اب ترقی یافتہ ملکوں کے جدید ایئرپورٹس کے مقابلے میں کھڑا ہوگا، حکومت نے اس کی قسمت بدلنے کا تہیہ کرلیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے اس مقصد کیلئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کر دی۔
حکام کے مطابق اس منصوبے میں نئی ٹرمینل بلڈنگ، کارگو ویلیج، جدید کنٹرول ٹاور، فائر اسٹیشن اور ڈومیسٹک ٹرمینل کی توسیع شامل ہے۔

توسیعی منصوبے کے تحت آنے والے 10 سال میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سہارا دینے کے ساتھ، کراچی ایئرپورٹ عالمی معیار کی سہولیات اور جدت سے لیس ہو جائے گا۔

Related Posts