میکسیکو سے اُڑان بھرنے والا طیارہ کوسٹاریکا کے قریب لاپتہ

تازہ ترین

تازہ ترین

میکسیکو سے اُڑان بھرنے والا طیارہ کوسٹاریکا کے قریب لاپتہ
میکسیکو سے اُڑان بھرنے والا طیارہ کوسٹاریکا کے قریب لاپتہ

میکسیکو:جرمن باشندوں کو اُن کی منزل کی جانب سے پہنچاتے ہوئے طیارہ کوسٹاریکا کے قریب لاپتہ ہو گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز میکسیکو سے اڑان بھرنے والا ایک چھوٹا طیارہ لاپتہ ہوا جس میں 5 جرمن باشندے سفر کررہے تھے۔

کوسٹاریکا کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی کے مطابق ہمیں الرٹ موصول ہوئی کہ طیارے کا کوسٹاریکا کے قریب کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔اس پر ہم نے چھان بین شروع کردی۔

طیارہ شام 6 بجے کے قریب ریڈار سے غائب ہوا، جس کا سراغ لگانے کے لیے فوری اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، موسم کی خرابی اور رات ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیا تھا جسے صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایران نے اپنے شہریوں کو یوکرین کے سفر سے روک دیا

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے سرچ کے حوالے سے کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے، جلد اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آجائیں گی۔

Related Posts