چین سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سامان کا جہاز پاکستان پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

چین سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سامان کا جہاز پاکستان پہنچ گیا
چین سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سامان کا جہاز پاکستان پہنچ گیا

راولپنڈی:ہمسایہ ملک  چین سے مہلک کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی امدادی سامان کا جہاز آج پاکستان پہنچ گیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سازوسامان پر مشتمل 3 جہاز آئیں گے جن میں سے ایک جہاز آج پاکستان پہنچا ہے۔ 

سی پیک کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چین سے 13 ٹن وزنی تین جہازوں  کا عطیہ وصول ہوا ہے جو کسی بھی بزنس انٹرپرائز کی طرف سے سب سے بڑی ڈونیشن ہے جس کے لیے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان کے لیے یہ ایک مشکل وقت ہے جس کے دوران چین نے ہمیشہ کی طرح ہماری مدد کی ہے۔ پاک چین دوستی کی دائم سلامتی کے لیے دُعا گو ہیں۔ 

Related Posts