پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچ دن کی کمی کے بعد ہفتے کے روز دوبارہ اضافہ ہوا اور آج ایک تولہ 24 قیراط سونا 4لاکھ 33ہزار 661روپے خریدا اور بیچا جا رہا ہے، یہ نرخ پیر 27 اکتوبر 2025 کی سہہ پہر تک کار آمد رہے گے جس کے بعد نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 4لاکھ 33ہزار 661روپے جبکہ 24 قیراط سونا فی دس گرام 371795 روپے کی سطح پر موجود ہے اور 22 قیراط سونا فی دس گرام 340824 روپے میں دستیاب ہے۔
پاکستان میں 24 قیراط چاندی فی تولہ 5124 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 4393 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر بڑھ کر 4113 ڈالر تک پہنچ گیا۔
ماہرین معیشت کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی جانب بڑھ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور شرحِ سود سے متعلق غیر واضح پالیسیوں نے سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر مجبور کیا جس کے باعث سونے کی عالمی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








