سوئی سدرن گیس کمپنی نے کرکٹرز کو فارغ کردیا، کھلاڑیوں کا نوکریاں بحال کرنے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایس ایس جی سی نے کرکٹرز کو فارٖغ کردیا، کھلاڑیوں کا نوکریاں بحال کرنے کا مطالبہ
ایس ایس جی سی نے کرکٹرز کو فارٖغ کردیا، کھلاڑیوں کا نوکریاں بحال کرنے کا مطالبہ

کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے 16 سالہ تجربے کے حامل کرکٹرز کو ملازمتوں سے فارغ کردیا جس کے خلاف احتجاج کیلئے کھلاڑیوں نے کمپنی کے دفتر کے باہر شدید مظاہرہ کرتے ہوئے نوکریاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 16 سال سے ہم ملازمت کر رہے تھے۔ کرکٹ بورڈ میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو محدود کر دیا گیا ہے جس کی پاداش میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہمارے خلاف ایکشن لیا۔

احتجاج کرنے والے سینئر کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ہمیں ملازمت کے حوالے سے کوئی پیشکش یا واجبات ادا کیے بغیر یہ کہہ کر فارغ کیا گیا کہ اب ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 ماہ سے ہم ملازمت سے فارغ ہیں جبکہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ہم کوئی اور ملازمت بھی نہیں ڈھونڈ سکتے۔ ہمیں بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سابقہ کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایس جی سی کے سینئر افسران ہمارا ساتھ دیں۔ ہم اپنا حق حاصل کرکے رہیں گے۔

دورانِ احتجاج مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جن میں مختلف نعرے درج تھے جن میں وفاقی حکومت اور ایس ایس جی سی سے مختلف مطالبات کیے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  رمیز راجہ کا سابق کرکٹرز کو صبروتحمل سے کام لینے کا مشورہ

Related Posts