پلے اسٹیشن 5 (پی ایس 5) پر گیمنگ کا مکمل اور شاندار تجربہ چاہتے ہیں تو صرف کنسول کافی نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ درست مانیٹر کا انتخاب بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک اچھا مانیٹر نہ صرف تصویر کو زیادہ واضح اور ہموار بناتا ہے بلکہ گیم پلے کو بھی کہیں زیادہ تیز اور حقیقت کے قریب محسوس کرواتا ہے۔ اسی لیے غلط اسکرین کا انتخاب آپ کے پورے گیمنگ تجربے کو متاثر کر سکتا ہے۔
پلے اسٹیشن 5 (PS5) کے لیے درست مانیٹر کا انتخاب انتہائی اہم ہے کیونکہ پورا گیمنگ تجربہ اسی اسکرین پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر مانیٹر صرف 1080p ریزولوشن تک محدود ہو تو PS5 کی 4K صلاحیت سے مکمل فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ اسی طرح PS5 Pro حتیٰ کہ 8K تک بھی سپورٹ فراہم کرتا ہے لیکن اس معیار کے مانیٹر مارکیٹ میں بہت کم دستیاب ہیں۔
پی ایس 5 کے لیے مانیٹر خریدتے وقت چند بنیادی عوامل کو ضرور مدنظر رکھنا چاہیے جن میں تصویر کا معیار، ریفریش ریٹ، ان پٹ لیگ اور HDMI 2.1 سپورٹ شامل ہیں چونکہ یہ کنسول زیادہ تر جدید مانیٹرز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اس لیے مارکیٹ میں کئی آپشنز موجود ہیں تاہم صحیح انتخاب کرنا ضروری ہے تاکہ غیر مناسب خریداری سے بچا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق پی ایس 5 کے لیے بہترین مانیٹر وہ ہوتے ہیں جو 4K ریزولوشن، 120Hz ریفریش ریٹ، کم ان پٹ لیگ اور اعلیٰ معیار کی HDR کارکردگی فراہم کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ تیز رسپانس ٹائم بھی ضروری ہے تاکہ تیز ایکشن والے گیمز میں تصویر دھندلی نہ ہو۔
مختلف اقسام کے گیمنگ مانیٹرز
1) ASUS ROG Swift OLED PG27UCDM

یہ ایک اعلیٰ معیار کا 4K OLED مانیٹر ہے جو شاندار کلر ایکوریسی اور انتہائی تیز رسپانس ٹائم فراہم کرتا ہے۔ اس میں HDMI 2.1 کی سہولت موجود ہے جس کی بدولت PS5 کی مکمل کارکردگی حاصل کی جا سکتی ہے اگرچہ یہ مہنگا ہے لیکن معیار کے لحاظ سے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
2) LG UltraGear 32GR93U-B

یہ 32 انچ کا 4K IPS مانیٹر ہے جو 144Hz تک ریفریش ریٹ فراہم کرتا ہے۔ یہ درمیانے بجٹ میں ایک مضبوط انتخاب ہے اور PS5 کے ساتھ 4K 120Hz گیمنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔
3) AOC Q27G4ZD
-Reviewer-Photo-SOURCE-Brad-Bourque.jpg)
یہ 1440p ریزولوشن والا QD-OLED مانیٹر ہے جو تیز رفتار گیمنگ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ مکمل 4K نہیں ہے لیکن اس کی تصویر کا معیار اور اسپیڈ بہت عمدہ ہے۔
4) Dell 27 Plus 4K (S2725QS)

یہ ایک نسبتاً سستا 4K مانیٹر ہے جو 120Hz تک سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ اس میں کچھ جدید فیچرز موجود نہیں لیکن عام گیمنگ کے لیے یہ ایک اچھا اور قابلِ اعتماد آپشن ہے۔
5) Dell Alienware AW3225QF

یہ 32 انچ کا QD-OLED مانیٹر ہے جو 4K ریزولوشن، 240Hz ریفریش ریٹ اور HDMI 2.1 کے ساتھ آتا ہے۔ یہ ہائی اینڈ گیمرز کے لیے ایک بہترین اور پریمیم انتخاب سمجھا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








