بسنت کے دوران لاہور کا موسم کیسا ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

خوشگوار موسم میں پتنگ بازی
خوشگوار موسم میں پتنگ بازی، علامتی فوٹو

محکمہ موسمیات نے بسنت کے موقع پر لاہور میں خوشگوار موسم کی نوید سنادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق موسم کے سرد تیور ماند پڑنے لگے ہیں، سرد اور یخ بستہ ہوا کی جگہ خوشگوار بادِ بہاری نے میدان سنبھالنے کی تیاریاں کرلیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر لاہور میں موسم خوشگوار ہوگا اور بہترین ہوا چلے گی، ڈائریکٹر جنرل موسمیات مہر صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں سازگار ہوائیں چلیں گی جو تہوار کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ جمعہ کو راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے، آئندہ چند روز کے دوران دن کے وقت درجۂ حرارت میں اضافہ اور معتدل ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار رہے گا۔

Related Posts