وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد
وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیراعظم  شہباز شریف نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ اختتام کے قریب ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں سرکاری سطح پر عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج منائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا دوروزہ  جوڈیشل ریمانڈ منظور

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے تمام علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی جبکہ بنوں، نوشہرہ، صوابی، ٹانک اور مردان سمیت صوبے کے تمام شہروں میں عید منائی جا رہی ہے۔

مزید برآں کینیڈا، امریکہ، برطانیہ، یورپی ممالک اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں عید الفطر کل بروز منگل 3 مئی کو منائی جائے گی جبکہ بھارت، سری لنکا اوربنگلادیش میں بھی کل عید ہوگی۔

Related Posts