زلزلہ زدگان سے اظہارِ یکجہتی، وزیر اعظم ترکی کے دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ترکی کے دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے جس کا مقصد زلزلہ زدہ ترک بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اراکین کے ساتھ ترکی کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر وفاقی وزیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا

دورۂ ترکی کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت ترکی کی اعلیٰ قیادت سے تاریخ کے بد ترین زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی میں آنے والے تاریخ کے تباہ کن ترین زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ وزیر خارجہ بلاول کے ہمراہ ترکی جانے کے اعلان کے بعد دورۂ ترکی نامعلوم وجوہات کے باعث منسوخ کیا گیا۔

دوسری جانب ترکی و شام میں بد ترین زلزلے نے 41 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی۔ اب بھی ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ترک حکومت کے بیان کے مطابق حالیہ زلزلے نے ترکی کے کم و بیش 1 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا۔ خیال رہے کہ آج سے 10 روز قبل آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس سے بھی تباہی پھیلی، پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔

 

Related Posts