وزیراعظم کی رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو گرمی کے موسم سے قبل بجلی کی ترسیل اور لوڈ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بروقت اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے بجلی کی ترسیل اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ موسم گرما کے آغاز سے قبل ایک ٹھوس اور جامع منصوبہ تیار کریں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گرمی سے قبل بجلی کی بہتر ترسیل اور لوڈ مینجمنٹ کے لیے حکمت عملی کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

رمضان المبارک کے دوران کم سے کم لوڈ شیڈنگ کرنے پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لیے متبادل توانائی اور مقامی ایندھن کا تناسب بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز کو بجلی کی پیداوار اور لوڈ مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔

انہوں نے پاور اینڈ پیٹرولیم ڈویژن اور دیگر متعلقہ محکموں کو بجلی کی بہتر ترسیل اور لوڈ مینجمنٹ کے لیے ہم آہنگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ لوڈ شیڈنگ کا کم سے کم بوجھ عوام پر ڈالنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کیخلاف بیان کا صلہ؟ موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو پنجاب حکومت نے نواز دیا

اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، انجینئر خرم دستگیر اور مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی جہانزیب خان اور سینئر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Related Posts