وزیراعظم کاگیس و بجلی چوری میں ملوث عناصر کی شناخت و احتساب کو یقینی بنانے کاحکم

تازہ ترین

تازہ ترین

PM directs to round up electricity, gas thieves

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ اور غیر موثر نظام عوام پر بوجھ کم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔

وزیر اعظم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریاستی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کو وزارت توانائی کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ گیس اور بجلی کی چوری میں ملوث تمام عناصر کی شناخت اور احتساب کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:حکومت مہنگائی میں کمی لانے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے وزارت توانائی کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لئے ایک ہنگامی پروگرام کے قیام کی بھی ہدایت کی جبکہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اقتدار میں آنے کے بعد توانائی کے شعبے میں بے شمار چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمہ کے سربراہ کی کارکردگی کا واحد پیمانہ طے شدہ اہداف اور مقاصد کا حصول ہوگا۔

Related Posts