وزیر اعظم نے نواز شریف سے مشاورت کیلئے لندن قیام میں توسیع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے مشاورت کیلئے اپنے لندن قیام میں 1 دن کی توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے لندن قیام کا دورانیہ 1 روز بڑھا دیا۔ وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا شخص ہے، وزیر اعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت پر وزیر اعظم نے اہم سیاسی و قومی امور پر مشاورت کیلئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔

پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسمِ تاج پوشی کیلئے برطانیہ پہنچے تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا اور مکارآدمی ہے، عمران خان کا جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے۔

لندن میں 2 روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان محسن کش آدمی ہے، ضرور اللہ تعالیٰ کی پکڑ ہوگی، پی ٹی آئی حکومت کا میرے خلاف بنایا گیا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا۔

Related Posts