وزیر اعظم نے سرکاری اخراجات کم کرنے کیلئے 15رکنی کمیٹی قائم کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلا ضرورت سرکاری اخراجات کم کرنے کیلئے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کی ہدایات پر 15 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ناصر محمود کھوسہ اخراجات کم کرنے کیلئے قائم کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک 23 جنوری کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا، معاونینِ خصوصی، مشیران، کابینہ، پاور، ہاؤسنگ اور خزانہ محکموں کے سیکرٹریز، چیئرمین سی ڈی اے اور صوبائی چیف سیکریٹریز کے علاوہ ماہرینِ معاشیات کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

معروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی، نوید افتخار، زبیر خان اور فرخ سلیم بھی وزیر اعظم کی بنائی گئی 15 رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ کمیٹی سربراہ کو کمیٹی کے اراکین کی تعداد میں اضافے سمیت اہم اختیارات تفویض کردئیے گئے ہیں۔

کمیٹی کی سب سے بڑی ذمہ داری سرکاری اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کیلئے تجاویز مہیا کرنا ہے۔ متعلقہ وزارتیں، ڈویژنز اور افسران کو بھی سرکاری اخراجات میں کمی لانے کیلئے تجاویز مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ایل سیز نہ کھولنے اور دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ملک پاکستان کی وفاقی کابینہ کا حجم جوں کا توں ہے، حال ہی میں اس حجم میں ایک نیا اضافہ (معاونِ خصوصی فہد ہارون) بھی کیا گیا، تاہم وزیر اعظم کی قائم کردہ کمیٹی حکومتی حجم میں کمی لانے کیلئے تجاویز دے گی۔ 

Related Posts