اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے سرگرم ہے۔ وزیر اعظم نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کمیٹی تشکیل دی جس میں 9 اراکین شامل ہیں۔
سکھ یاتری ساکا پنجہ صاحب تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی گفت و شنید کیلئے قائم کی گئی ہے۔ اگر لانگ مارچ پر کوئی بات کرنا چاہے تو کمیٹی سے کی جاسکے گی۔
کمیٹی کی تشکیل سے متعلق اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
وفاقی کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ اور ایاز صادق کے علاوہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، اے این پی کے میاں افتخار اور مولانا اسعد بھی شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








