وزیراعظم نے بیوروکریٹس کی تعیناتی کیلئے آئی ایس آئی کو خصوصی درجہ دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم نے بیوروکریٹس کی تعنیاتی کیلئے آئی ایس آئی کو اہم اسٹیٹس دے دیا
وزیراعظم نے بیوروکریٹس کی تعنیاتی کیلئے آئی ایس آئی کو اہم اسٹیٹس دے دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بیوروکریٹس کی تصدیق اور اسکریننگ کیلئے آئی ایس آئی کو خصوصی درجہ دے دیا۔

 وزیراعظم میاں شہباز شریف نے انٹر سروسز انٹیلیجینس (آئی ایس آئی) کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دے دیا، جس کے تحت سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کی گئی اسکروٹنی کے بعد ہوگی۔

وزیراعظم کی جانب سے اعلیٰ سرکاری افسروں کی تعیناتی، تقرری اور ترقی کے حوالے سے اسکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو تفویض کردی گئی ہے۔اُن کی جانب سے یہ اقدام آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دینے کے بعد عمل میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے والی ہے؟ جانئے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اس فیصلے کے بعد افسروں کی اہم اور عوام الناس سے متعلقہ عہدوں پر تعیناتی سے قبل آئی ایس آئی کی انٹیلیجنس اسکریننگ رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف  کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کفایت شعاری سے متعلق اہم فیصلے کرینگے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی 30 سے 40 فيصد کٹوتی اور دیگر مراعات میں بھی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔

Related Posts