وزیراعظم کی ارطغرل کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کرنے کی تجویز

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کی ارطغرل کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کرنے کی تجویز
وزیراعظم کی ارطغرل کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کرنے کی تجویز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل کے بعد ایک اور ترکش ڈرامہ کو پی ٹی وی پر دکھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ صوفی ازم میں دلچسپی لینے والوں کیلئے میری پرزور تجویز ہے کہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ ”یونس ایمرے” کوضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں برس وزیر اعظم کی فرمائش پر 25 اپریل کو پی ٹی وی پر اردو ترجمے کے ساتھ پیش کئے جانے والے ترکش ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان میں اپنی کامیابی کا لوہا منوایا۔

ارطغرل غازی کے دوسرے سیزن میں بھی تقریبا پہلے سیزن جتنی قسطیں ہیں اور 22 نومبر تک اس کی 75 قسطیں جاری کی جا چکی تھیں۔دوسرا سیزن بھی پاکستان میں بے پناہ مقبول ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اب ارطغرل غازی کا تیسرا سیزن پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا اور اب اس ڈرامے کو ہفتے کے 5 دنوں میں نشر کیا جاتا ہے، مذکورہ ڈرامے کو پیر اور منگل کے علاوہ ہفتے کے تمام دنوں میں پی ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔جو افراد اسے پی ٹی وی پر نہیں دیکھ پاتے وہ یوٹیوب پر دیکھ لیتے ہیں۔

Related Posts