وزیراعظم کا1200 ارب روپے کے معاشی پیکیج، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Imran announces Rs200bn economic package, cuts petrol price by Rs15

اسلام آباد :کورونا وائرس کے وبا کے دوران پہلے ہی متاثرہ افراد کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کٹوتی اور غریب عوام کے لئے 1200 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔

منگل کو اسلام آباد میں سینئر میڈیا پرسنزسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کا تاثر دیا جارہا ہے ،حکومت مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کرے گی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پورے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑا خطرہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے غلط فیصلے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس :وفاق سندھ حکومت کا ساتھ دے ، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ غلط فیصلے کرنے سے معاشرہ میں مزید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کرفیو نافذ کرنے سے پہلے ہمیں غریب عوام کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہمارے پاس غریب لوگوں کو کھانا کھلانے کے وسائل موجود ہیں؟۔

Related Posts