منامہ: وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا اس حوالے سے تقریب پیر کو منامہ میں سخیر محل میں منعقد ہوئی۔وزیر اعظم کی سخیر محل آمد پر شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان، بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر ان کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے بحرین پہنچے تھے، بحرین پہنچنے پر بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








