زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے،وزیراعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے سینیٹ انتخابات میں کھلے عام پیسا چلتا ہے، نوازشریف،زرداری جیسے صاحب اقتدارلوگ اپنےملک سے پیسےچوری کرکے باہر بھیجتے ہیں،ان بد عنوانوں کے باعث ملک مقروض ہو جا تا ہے۔

اپنے ایک خصوصی پیغا م میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں جوتماشاچلا سب نے دیکھا،آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے۔

وزیراعظم کاکہنا ہے کہ بد قسمتی سے معاشرے میں کرپشن کو سب کیلئے قابل قبول بنا دیا جا تا ہے، جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو وہ کبھی انصاف نہیں کر سکتی،بدعنوانی کرنےکیلئےنوازشریف اور زرداری پہلےمتعلقہ اداروں کوکمزورکرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب سینیٹرعبدالقادر پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سب کو معلوم ہے سینیٹ انتخابات میں کھلے عام پیسا چلتا ہے، بدعنوان عناصر بڑے منصوبوں سے کمیشن لے کر باہر منتقل کرتے ہیںان بد عنوانوں کے باعث ملک مقروض ہو جا تا ہے۔

اس سے قبل بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب سینیٹرعبدالقادر نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے ان پر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی و وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ان کا خیرمقدم کیا ہے۔

Related Posts