اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس ”کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کامیابی کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہوگا۔اس پروگرام سے غریبوں کو فائدہ ہوگا۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس ”کوئی بھوکا نہ سوئے” اقدامات پر بریفنگ اجلاس کی صدارت کی، معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق احساس کے ذریعے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار علاقوں کی نشاندہی کرکے منظم حکمتِ عملی سے کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس نظام کی مکمل تیاری کے بعد اس کا آغاز رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک کر دیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی احساس، "کوئی بھوکا نہ سوئے" اقدامات پر بریفنگ اجلاس کی صدارت.
معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی pic.twitter.com/iKAg1OQYa9
— Prime Minister's Office (@PakPMO) January 6, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








