حسن ابدال :وزیر اعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا،وزیر اعظم عمران سوات کا بھی دورہ کریں گے جہاں سیدو شریف اسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسٹیشن پر جدید انتظامات کا معائنہ کیا اور ٹرین کی مختلف بوگیوں کا بھی دورہ کیا۔ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ٹرین سستے اور آرام دہ سفر کا ذریعہ ہے۔
سکھ برادری کا مکہ ،مدینہ پاکستان میں ہے، حکومت سنبھالی توملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا، ایم ایل ون خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہوگا، نئے پاکستان میں سب مذہب کے لوگ برابر ہیں ۔
چاہتے ہیں پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ حاصل ہو،ٹورازم کے شعبہ کی ہرممکن مدد کریں گے، صرف سیاحت کو فروغ دے دیں تو آئی ایم ایف سے قرض نہ لینا پڑے۔