وزیر اعظم کاپاک چین اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزور

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Imran Khan, Chinese Premier reaffirm to solidify bilateral ties

اسلام آباد / بیجنگ:وزیراعظم عمران خان نے پاک چین اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کو آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب لی کی کیانگ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ اورکورونا ویکسین کے تعاون پرتبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم عمران خان نے مریخ پر چینی خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ پرمبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے اپنے تعلقات کو  آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں تبدیل کردیا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ خارجہ کا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے معاشی سرگرمی، روزگار پیدا کیا،اس سے دوطرفہ اور علاقائی تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کورونا ویکسین کی فراہمی اور پاکستان میں ویکسین تیار کرنے کی سہولت دینے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور اسٹریٹجک تعاون مضبوط کرنے کے لئے اعلی سطح کے تبادلے کی ضرورت پرزور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کی تصدیق کی۔

وزیر اعظم نے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے چینی وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی جسے دونوں فریق مناسب انداز میں منائیں گے۔

Related Posts