وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردی کے موسم کے باعث صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو پناہ گاہ اور کھانا مہیا کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سخت سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ کسی کو پناہ گاہ کے بغیر کھلے آسمان میں نہ چھوڑا جائے۔
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی انتظامیہ عوام کو عارضی پناہ گاہیں مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ کھانا مہیا کرنے کے لیے فوری ایکشن لے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ یہ اقدام ان لوگوں کے لیے اٹھایا گیا ہے جو پہلےسے موجود شیلٹر ہومز میں جگہ حاصل نہ کرسکے ہوں، تاکہ سخت سردی میں لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
Given the extremely cold weather conditions I have asked CMs of Punjab & KP to ensure that no person is left out without shelter; & their administrations must take immediate action to provide temporary shelters plus food for those who cannot be accommodated in existing Panagahs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 29, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ملکِ خداداد پاکستان کی خوبصورتی تصور سے بلند ہے جس میں چھپے ہوئے فطری نظارے موجود ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں فطری حیران کن مناظر اور سیاحوں کو راغب کرنے والے ایسے نظارے ہیں جنہیں کبھی ریکارڈ پر نہ لایا جاسکا۔
اپنےپیغام کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان نے وینڈر لسٹ نامی برطانوی ویب سائٹ کا لنک بھی شیئر کیا جس میں پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی خوبصورتی تصور سے بلند ہے۔عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








