اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں یوٹیلیٹی سٹوز کو مزید بہتربنائیں گے،غریبوں کے لیے راشن کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں، راشن کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ 3 ہزارتک رعایت پر چیزیں خرید سکے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ کیا، وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں موجود اشیاء کا جائزہ لیا، ایم ڈی یو ٹیلیٹی سٹورز نےوزیراعظم کو بریفنگ دی، صارفین کی جانب سے اشیا میں سبسڈی پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ عوام کے لیے سٹورز پر سستی اشیا دے رہے ہیں، سبسڈی سے عوام کو فائدہ پہنچا ئیں گے، 2019 استحکام کا سال ہے جبکہ 2020 خوشحالی اور روز گار دینے کا سال ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مشکل وقت میں لوگوں کے لیے یوٹیلیٹی اسٹور میں سستی چیزیں لائے، کوشش کریں گے چیزوں کی قیمتیں مزید کم کی جائیں، مڈل مین بہت زیادہ منافع کمانا ہے جس سے اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








