اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنینٹ جنرل فیض حمید کی اہم ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں ملکی سلامتی سے متعلق انتہائی حساس نوعیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔