ڈی جی عالمی ادارہ صحت کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

جنیوا: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے پرعزم ہے، حکومت غذائیت کے معاملات پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ڈی جی عالمی ادارہ صحت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی جنیوا میں ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک تعلقات پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پاکستان صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے پرعزم ہے، حکومت غذائیت کے معاملات پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کے احساس پروگرام سے آگاہ کیا، ڈی جی عالمی ادارہ صحت نے وزیراعظم عمران خان کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اگلے سال پاکستان کا دوبارہ دورہ کروں گا۔

Related Posts