وزیراعظم کا پرتشدد مہم کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کا پرتشدد مہم کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین
وزیراعظم کا پرتشدد مہم کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ دھرنوں اور پرتشدد مہم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے پولیس  فورس کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ” ملک بھر میں انتشار کو ہوا دیکر کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی غرض سے پھیلائےجانے والے منظم تشدد کا جوانمردی سےسامنا کرنے پر میں اپنی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔”

 

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پولیس نے حکومت کو بلیک میل کرنے کی منظم پر تشدد مہم کا مقابلہ کیا جس پر پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے  کہا کہ حالیہ احتجاج اور دھرنوں میں 4 پولیس جوان شہید اور 600 زخمی ہوئے، پوری قوم ان ہیروز کی مقروض ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم شہداء کے خاندانوں کا خیال رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایل ایف کا پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں چھاپہ، غیرقانونی قید نوجوان بازیاب

Related Posts