کسان ڈے: وزیر اعظم کا جفاکش کسانوں کو ”احساس“ کے تحت سہولیات دینے کا عزم

تازہ ترین

تازہ ترین

کسان ڈے: وزیر اعظم کا جفاکش کسانوں کو ”احساس“ کے تحت سہولیات دینے کا عزم
کسان ڈے: وزیر اعظم کا جفاکش کسانوں کو ”احساس“ کے تحت سہولیات دینے کا عزم

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آج کسان ڈے کے موقعے پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے جفاکش کسانوں کو ”احساس“ پروگرام کے تحت سہولیات دینے کا عزم کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم یومِ کسان کے موقعے پر اپنے اِس عزم کا اعادہ کرتے ہیں  کہ چھوٹے کسانوں کو سہولیات دیں گے تاکہ وہ اپنی پیداوار بڑھا سکیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کسانوں کو اپنی فصلوں پر مناسب معاوضہ دیاجانا چاہئے جس کے لیے ان کی منڈیوں تک رسائی آسان کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ”احساس“ پروگرام کے تحت  صحت کارڈ اور تعلیمی وظیفے (اسکالرشپس) کا اجراء کرے گی۔ کسانوں کو پروگرام کے تحت سہولیات دی جائیں گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔ 

رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ پنجاب کی اعلیٰ قیادت بشمول گورنر چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور کور کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم  کی زیر صدارت کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

Related Posts