اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نا بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔وزیر اعظم نے عوامی مفاد کی خاطر سمری کو مسترد کیا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم کی جانب سے منظور نہیں کیا گیا اور اب رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔
حکومتی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت عوام کے ریلیف کوترجیح دے رہی ہے اور عوام پرپڑنے والے بوجھ کو حکومت خودبرداشت کررہی ہے۔
یاد رہے 5 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں تھیں۔
مزید پڑھیں: فلور ملز کا سرکاری احکامات ماننے سے انکار، پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








