وزیر اعظم عمران خان کا پولی کلینک اور پمزاسپتال کا اچانک دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Imran khan in hospital
Imran khan in hospital

وزیراعظم عمران خان نے پولی کلینک اور پمز اسپتال کااچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعظم نے اسپتال انتظامیہ سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور مریضوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا تھاجس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کے ردعمل کا بھی جائزہ لیاگیا جبکہ اے این ایف کے قانونی معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کاجائزہ

Related Posts