وزیرِ اعظم عمران خان کورونا ریلیف فنڈ کیلئے لائیو ٹیلیتھون کل کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم عمران خان کورونا ریلیف فنڈ کیلئے لائیو ٹیلیتھون کل کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان کورونا ریلیف فنڈ کیلئے لائیو ٹیلیتھون کل کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان  کل کورونا وائرس کے باعث  لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کی مدد کیلئے کورونا ریلیف فنڈ کی لائیو ٹیلیتھون کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم کی لائیو ٹیلیتھون کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کل شام 5 بجے لائیو ہوں گے جس کے دوران عوام الناس سے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے چندے کی اپیل کی جائے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مخیّر حضرات اپنا قابلِ ٹیکس چندہ اکاؤنٹ نمبر 786 786 4162 میں جمع کروا سکتے ہیں جو نیشنل بینک آف پاکستان میں قائم کیا گیا ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ یہ چندہ ان لوگوں کی کفالت کیلئے استعمال کیا جائے گا جو لاک ڈاؤن کے دوران محتاج ہوئے اور انہیں مالی امداد کی ضرورت ہے۔

Related Posts