وزیراعظم عمران خان آج ربیع الاول کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان آج ربیع الاول کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج ربیع الاول کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج (اتوار) کے روز ربیع الاول کے مہینے کے لیے دس روزہ تقریبات کا آغاز کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں لکھا ہےکہ ” وہ آج ربیع الاول کے مہینے کے لیے تقریبات کے افتتاح کریں گے اور اس موقع پر نوجوانوں کے لیے ایک خاص اعلان کریں گے۔”

ہفتہ کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور سینیٹرز سے ملاقات میں وزیراعظم نے پارٹی اراکین اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ربیع الاول کے پہلے عشرے کو بھرپور جوش اور جذبے سے منائیں۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلٰیٰ حکام پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے بارے میں تقریبات منعقد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاک روس مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق دروزبہ 6 اختتام پذیر ہو گئی

صدر علوی اور یو اے ای کے وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے اپنی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ آج سے 13 ربیع الاول تک ملک بھر میں ’’ عشرہ رحمت اللعالمین ‘‘ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

وزیر اعظم آج اسلام آباد میں سیرت کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ، جو بڑی سکرینوں کے ذریعے تمام اضلاع میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔ پاکستان بھر میں پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیمیں تقریبات کا اہتمام کریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ یکم سے بارہ ربیع الاول پورے پنجاب میں عشرہ شان رحمت اللعالمین (ص) منائیں گے۔

اس دوران متعدد پروگرام اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جن میں مرکزی رحمت اللعالمین کانفرنس ، بین الاقوامی مشائخ علماء کانفرنس اور میلاد مصطفیٰ شامل ہیں۔

Related Posts